23:51:21
ممبئی کے 2 تاج ہوٹلوں پر 26/11 جیسے حملے کی دھمکی، سیکورٹی انتظامات سخت
 93
30 Jun, 2020 03:15 pm

ممبئی کے تاج ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ہوٹل اور آس پاس کے علاقوں میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ جگہ جگہ بیریکیڈنگ کی گئی ہے اور پولس فورس بھی تعینات ہیں۔ 
ممبئی پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ جنوبی ممبئی کے دو تاج ہوٹلوں کو کل رات پاکستان کی طرف سے دھمکی آمیز فون آیا تھا ، فون پر 26/11 کی طرح دہشت گرد حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کال کے بعد دونوں ہوٹلوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کولابا میں تاج محل ہوٹل اور باندرا میں تاج لینڈ اینڈ کو گذشتہ رات اپنے لینڈ لائن فون پر فون آیا۔ جب کہ ان دونوں ہوٹلوں کے حفاظتی نظام کو سخت کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ وہ فون کرنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  

 

Original text