23:51:21
نربهیا معاملہ: سپریم كورٹ نے كیوریٹو پٹیشن رد كی
 240
14 Jan, 2020 02:23 pm

نئی دہلی: نربهیا عصمت ریزی اور قتل معاملے میں ابتك عدالتی داؤ پیچ كا سلسله جاری هے۔ آج نربهیا معاملے سپریم كورٹ نے سماعت كی۔ اور دو مجرم ونئے كمار شرما اور مكیش سنگه كی كیوریٹو پٹیشن رد كردی هے۔ اس معاملے كی سماعت سپریم كورٹ كی پانچ ركنی بنچ نے كی هے۔ اس بنچ كے سربراه این وی رمنا هیں۔ 
قبل ازیں مجرم ونئے شرما كے وكیل نے كهاهے كه هم نے كیوریٹو پٹیشن میں كها هے كه 2017 كے بعد عصمت دری اور قتل كے 17 معاملے هیں، جس میں سپریم كورٹ نے موت كی سزا كو عمر قید میں تبدیل كردیا هے۔ لهذا سپریم كورٹ بهی اس عماملے میں اپنے فیصلے پر دوبارا غور كرے۔ وكیل نے مزید كهاكه هم صدر جمهوریه كے پاس بهی رحم كی درخواست دیں گے۔ جب كه دهلی كے تهاڑ جیل میں نربهیا عصمت ریزی كے سبهی چار مجرموں كو پهانسی دیے جانے كی تیاریاں مكمل هوچكی هیں۔ نربهیا معاملے میں مكیش سنگه، ونئے شرما، اكشے ٹهاكر اور پون گپتا كو 22جنوری كو پهانسی دی جانی هے۔
 

Original text