23:51:21
ہندوستان کی چارریاستوں میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 46817
 362
12 May, 2020 12:36 pm

نئی دہلی:مہاراشٹر،گجرات،دہلی اورتمل ناڈو میں عالمی وبا کوروناوائرس (كووڈ -19) کا قہرکافی تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ان چارریاستوں میں اس وبا کے مجموعی46817 کیسز درج کئے گئے ہیں اور 1507افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔مرکزی وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود کی جانب سے منگل کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں كووڈ -19 سے اب تک 70756 افراد متاثرہوئے ہیں اوراس وبا سے اب تک 2293 افراد ہلاک ہو چکے ہیں،وہیں 22455 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی چکے ہیں ۔

Original text