23:51:21
سوڈان: دارفور میں خوفناک سڑک حادثہ، 57افراد ہلاک
 89
23 May, 2020 11:45 am

سوڈان کے شمالی صوبہ دارفور میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم از کم 57 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
سوڈان کی مقامی میڈیا نے اس بات کی اطلاع دی اپنی ایک رپورٹ کے ذریعہ دی ہے۔ 
رپورٹ میں کہا گیا ہے حادثہ شانگل توبايا علاقے سے کچھ کلومیٹر دور نيالا اور الفشیر شہروں کو جوڑنے والے راستے پر ام ڈرائسی علاقے میں جمعرات کی شام کو ہوا‘‘
اس حادثے میں 20 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں. حادثہ اس وقت ہوا جب مسافروں کو لے جا رہی ایک مال بردار گاڑی چھوٹی گاڑیوں کو لے جا رہے ٹرک سے ٹکراگئی۔
سوڈان دنیا میں سب سے زیادہ سڑک حادثات والے ممالک میں سے ایک ہے. یہاں خاص طور سے گاڑی چلانے میں لاپرواہی اور سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ہمیشہ حادثات وغیرہ ہوتے رہتے ہیں۔

 

 

Original text