23:51:21
ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6088 معاملے درج
 107
22 May, 2020 12:00 pm

نئی دہلی: ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے ایک دن میں 6088 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی ہے تاہم راحت کی بات یہ ہے کہ اس دوران 3000 سے زائد لوگوں نے اس انفیکشن سے نجات بھی پائی۔

 

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے آج صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6088 نئے معاملے سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،18،447 تک پہنچ گئی۔ملک میں کل ایکٹو کیسز 66330 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5609 نئے معاملے سامنے آئے تھے۔

 

ملک میں كووڈ -19سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148 افراد کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3583 ہو گئی ہے۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3234 لوگ اس وبا سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 48533 ہو گئی ہے۔

 

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2345 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 41642 ہو گئی ہے جبکہ 1454 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 11726 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔


 

Original text