23:51:21
عامر خان کی متوقع فلم ’لال سنگھ چڈھا‘
 662
30 Nov, 2019 02:22 am

اداکار عامر خان امرتسر کے گرودوارہ ہرمندرصاحب میں نظر آئے۔
بتا دیں کہ وہ اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے لئے پنجاب پہنچے ہیں۔
خیال رہے کہ’ لال سنگھ چڈھا ‘ایک آنے والی ہندوستانی ہندی زبان کی مزاحیہ ڈرامہ فلم ہے۔
یہ فلم سنہ 1994میں بنی امریکی فلم ’ فوریسٹ گمپ‘ کے طرز پر بنائی جا رہی ہے۔
 جس کی ہدایتکاری ادویت چندن نے کی ہے اورفلم کو عامر خان اور کرن راو نے عامر خان پروڈکشن کے بینر تلے پرڈیوس کیا ہے۔
اس فلم میں عامرخان اور کرینہ کپو ر نظر آئیں گی۔
یہ فلم 25 دسمبر 2020 کو کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی ہے۔
 

Original text