23:51:21
انڈین 2 میں کام نہیں کررہے ہیں انل کپور
 80
29 Jan, 2020 03:49 pm

ممبئی :بالی ووڈ کے انڈیا انل کپور کا کہنا ہے کہ وہ  انڈین 2 میں کام نہیں کررہے ہیں۔ انل کپور کی فلم ’ملنگ‘جلد ریلیز ہونے والی ہے۔ ایسا خیال ہے  کہ وہ ’انڈین2‘میں ولن کا کردار نبھائیں گے۔ یہ فلم 1996 میں ریلیز  فلم ’انڈین‘کا سیکوئل ہے۔ تاہم انل کپور نے’انڈین 2‘میں اداکاری کرنے سے انکار کیا ہے۔ انہوں  نے بتایا کہ وہ فلم کے سیٹ پر ہدایت کار شنکر سے ملنے گئےتھے ۔ وہاں ان دونوں کی تصاویر وائرل ہوگئیں اور لوگوں کو لگا کہ ہم ایک ساتھ  فلم  کر رہے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے۔  فلم ’انڈین 2‘میں کمل ہاسن مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ فلم میں کاجل اگروال ،ودیوت جاموال  کے بھی اہم کردار ہیں۔ 

Original text