23:51:21
کابل میں راکٹ سے کئے گئے حملوں میں پانچ  افراد ہلاک،21 زخمی
 87
21 Nov, 2020 03:21 pm

کابل: کابل  میں راکٹ سے کئے گئے حملوں میں پانچ افراد ہلاک اوراکیس 21 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ اطلاع ون ٹی وی نیوز براڈکاسٹر نے افغان وزارت صحت  کے حوالے سے دی ہے۔
پہلے یہ رپورٹ آئی  تھی کہ سینٹرل کابل  کے مختلف علاقوں میں چودہ راکٹ سے کئےگئے حملوں میں تین شہری اور گیارہ  دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
براڈ کاسٹر کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ میں ملوث نہیں  ہے۔
اس سے قبل طلوع نیوزبراڈکاسٹر نے مقامی پولیس کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ ارزان قیمات علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں افغان سکیورٹی فورسز کا ایک رکن ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے تھے۔

Original text