Epaper Editions
عالمی کپ انڈر 19:بنگلہ دےش نے رقم کی تارےخ،پہلی مر تبہ بنا چمپئن
 52
10 Feb, 2020 01:24 pm

 

پوچے فسٹروم(ایجنسیاں):اویشک داس (40رن دے کر تین وکٹ) کی شاندار گیند بازی کے بعد اوپنر پرویز حسین امون کی 47 رن کی شاندار اننگ اور کپتان اکبر علی کی ناٹ آئوٹ 43 رن کی ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت بنگلہ دیش نے گزشتہ چمپئن ہندوستان کو اتوار کو ڈکورتھ لوئس قانون کے تحت تین وکٹ سے ہراکر پہلی مرتبہ آئی سی سی انڈر۔19 عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ خطاب جیت لیا۔بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ انڈر۔19 عالمی کپ کے فائنل میں پہنچا اور اس نے چار مرتبہ کی چمپئن ہندوستان کو خطابی مقابلے میں چونکا کر پہلی مرتبہ چمپئن بننے کا اپنا خواب پورا کرلیا۔ بنگلہ دیش نے اپنی شاندار گیندبازی کے دم پر ہندوستان کو 2ئ47 اووروں میں 177 رن پر روک دیا اور بارش کی وجہ سے 170 رن کے ترمیمی ہدف کو 1ئ42 اوور میں سات وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے اس کے بعد میدان پر پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بننے کا جشن منایا۔اس سے قبل ابھیشیک داس (40 رن پر تین وکٹ)کی خطرناک گیند بازی کی بدولت بنگلہ دیش نے ہندوستان کو آئی سی سی انڈر -19 ورلڈ کپ کے فائنل میں اتوار کو 47.2 اوور میں 177 رن پر سمیٹ دیا۔ہندوستان کی طرف سے یشسو¸جیسوال نے ایک بار پھر بہترین بلے بازی کی اور 121 گیندوں میں آٹھ چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 88 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ تلک ورما نے 65 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 38 رن بنائے ۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 92 رنز کی واحد بڑی شراکت ہوئی۔ دفاعی چمپئن ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور اس کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سیمی فائنل مقابلے میں نصف سنچری لگانے والے دویانش سکسینہ محض دو رن پر ابھیشیک کا شکار ہوئے ۔ پہلا دھچکا لگنے کے بعد یشسو¸ اور تلک نے ہندوستانی ٹیم کو سنبھالا لیکن دونوں کے درمیان شراکت داری کو تنظیم حسن ثاقب نے توڑ دیا۔تلک کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان پریم گرگ میدان میں اترے لیکن جلد ہی رقیب الحسن کا شکار ہو گئے ۔ پریم نے سات رنز بنائے ۔پریم کے پویلین لوٹنے کے بعد جیسوال بھی زیادہ دیر نہیں ٹک سکے اور شریف الاسلام کی گیند پرتنزید حسن کو کیچ تھما بیٹھے اور مسلسل دوسری سنچری بنانے سے چوک گئے ۔ہندوستان کی اننگز میں یشسو¸ور تلک کے علاوہ کوئی بھی بلے باز متاثر کن بلے بازی نہیں کرسکا۔ ہندوستان کی جانب سے دھرو جوریل نے 22، ارتھو انکولیکر نے تین، سشانت مشرا نے تین اور روی بشنوئی نے دو رنز بنائے جبکہ آکاش سنگھ ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے ابھیشیک کے علاوہ شریف الاسلام نے 31 رن دے کر اور تنظیم نے 28 رن پر دو۔ دو وکٹ حاصل کئے جبکہ رقیب الحسن کو 29 رن پر ایک وکٹ ملا۔


 

Original text