23:51:21
کوبی برائنٹ کی  موت پر سچن، وراٹ، نڈال اور رونالڈو نے اظہار تعزیت
 369
27 Jan, 2020 07:04 pm

نئی دہلی:کرکٹ آئکن سچن تندولکر، ہندستانی کرکٹ کپتان وراٹ کوہلی، نمبر ایک ٹینس کھلاڑی ا سپین کے رافیل نڈال اور پرتگال کے افسانوی فٹبالر کرسٹیانو  رونالڈو سمیت دنیا کے تمام کھلاڑیوں نے ا ین بی اے اسٹار کھلاڑی کوبی برائنٹ کی ہیلی کاپٹر حادثے میں  موت پر گہرا غم کا اظہار کیا ہے۔ سچن نے برائنٹ کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھاکہ کوبی برائنٹ، ان کی بیٹی گيانا اور ہیلی کاپٹر میں سوار دوسرے لوگوں کی  موت سے میں بے حد دکھی ہوں۔ ان کے خاندان، دوستوں اور دنیا بھر کے شائقین کے تئیں میرا اظہار غم ہے ۔وراٹ نے اپنے انسٹاگرام پر لکھاکہ اس خبر کو سن کر بہت دکھی ہوں۔ بچپن کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ صبح اٹھ کر کورٹ پر ان کی جادوگری دیکھنا، جس میں جادو ہو جاتا تھا۔ زندگی کتنی غیر متوقع اور غیر مستحکم ہے۔ حادثے میں ان کی بیٹی گيانا کی بھی موت ہو گئی۔ میں اس سے بہت دلبرداشتہ ہوں۔ خدا ان کی روح کو سکون فراہم کرے۔
ویسٹ انڈیز کے سرکردہ کرکٹر ویوین رچرڈز نے کہاکہ کھیل دنیا کا حقیقی تجربہ کار۔ عزیز کوبی اور ان کی بیٹی کی روح کو خدا سکون فراہم کرے۔ خدا اس خاندان کو اس المناک وقت پر قابو پانے کے لیے طاقت دے۔ہندستانی اوپنر روہت شرما نے لکھاکہ کھیل دنیا کے لئے دكھ بھرا دن۔ کھیل کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اتنی جلدی رخصت ہو گیا۔ کوبی برائنٹ، ان کی بیٹی اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج تحسین ۔آسٹریلیا کے میلبورن میں آسٹریلین اوپن میں کھیل رہے نڈال نے کہاکہ اس صبح میرے دن کا آغاز دردناک خبر پڑھ کر ہوا۔ کوبی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ برائنٹ کی بیٹی گيانا اور دیگر مسافروں کی بھی موت ہو گئی ہے۔ میری تعزیت ان کی بیوی اور خاندان کے ساتھ ہے۔ میں ساکت ہوں۔آسٹریلیا کے افسانوی لیگ اسپنر شین وارن نے کہاکہ لوگوں کی طرح میں بھی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت سے ساکت اور دکھی ہوں۔ ان کے خاندان اور رشتہ داروں کے تئیں اظہار ہمدردی ۔

Original text