23:51:21
ساؤتھ کی فلم میں اجے دیوگن ادا کریں گے بھگت سنگھ کا کردار
 279
23 Jan, 2020 08:02 pm

ممبئی: بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم آر آر آر میں شہید بھگت سنگھ کا کردار ادا کریں گے۔ جنوبی ہند کے  فلمساز راجامولی فلم آر آر آر بنا رہے ہیں۔ یہ فلم 400 کروڑ روپے کے بڑے بجٹ میں بنائی جا رہی ہے،یہ فلم 10 زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم ملک کے مجاہد آزادی پر مبنی ہے۔ خبریں ہیں کہ اس فلم میں اجے دیوگن ’بھگت سنگھ‘کے کردار میں نظر آئیں گے، اور ان کا کردار فلم میں کافی اہم ہے۔ بھگت سنگھ کے کردار میں وہ اس فلم میں مجاہد آزادی كومارام بھیم اور الّوری سیتارام راجو کو برطانوی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے کی ترغیب دیں گے۔ ساؤتھ کے میگااسٹار رام چرن اس فلم میں الوری سیتارام راجو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہیں، جونیئر این ٹی آر كومارام بھیم کے کردار میں ہیں۔عالیہ بھٹ اس فلم میں رام چرن  کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔

Original text