23:51:21
سشانت کو انصاف دلانے کے لئے  بہار حکومت کسی بھی حد  تک جائے گی: سشیل مودی
 95
02 Aug, 2020 11:54 am

پٹنہ:بہار کے ڈپٹی وزیراعلی سشیل کمار مودی نے  بالی  ووڈ  کے ابھرتے ہوئے سپراسٹار سشانت  سنگھ  راجپوت  کی موت کے معاملے میں مہاراشٹر کی ادھو  ٹھاکرے حکومت پر کانگریس اوربالی ووڈ مافیا کے دباؤ میں ہونے کا الزام لگایا اورکہا کہ سشانت کو انصاف دلانے کے لئے بہارحکومت کسی  بھی حد تک جائے گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے  سینئر لیڈر سشیل مودی نے  سنیچر کو  ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ادھوٹھاکر کانگریس اور بالی ووڈ  مافیا کے دباؤ میں ہیں اس لئے سشانت معاملے میں ذمہ دار سبھی عناصر کو بچانے کی  کوششوں میں ہیں۔  کانگریس بہار کی عوام کو کیا  منھ دکھائے گی۔ بہار حکومت نے نہ صرف جانچ کا حکم دیا  ہے بلکہ  سپریم کورٹ میں کوویٹ داخل  کرکے اپیل کی  ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی کی عذرداری پر سماعت کرتے وقت بہار کی بات بھی سنی جائے۔‘
انہوں نے کہا کہ  بہارحکومت  سشانت کو  انصاف  دلانے کے لئے  کسی بھی  حد تک  جائے گی۔
ڈپٹی وزیراعلی  نے کہا کہ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ  راجپوت کی مبینہ طورسے خودکشی نے کروڑوں بہار کے رہنے والوں کو حیرت زدہ اور دکھی  کردیا
ہے۔ اس لئے تقریبا سبھی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی  بی  آئی) سے کرائی جائے۔

Original text