23:51:21
تنزانیہ میں کشتی حادثہ، 10 افراد ہلاک
 83
31 Jul, 2020 11:16 am

دارالسلام : تنزانیہ کی تنگنیکا جھیل میں کشتی کے الٹ جانے  سے جمعرات کے روز کم از کم 10 افراد کی موت ہوگئی جب کہ 87 افراد کو بچا لیا گیا۔
کیگوما کے ریجنل پولیس کمانڈر مارٹن اوٹینو نے بتایا کہ ایک طاقتور طوفان کی زد میں آنے کے بعد سہ پہر کے وقت یہ کشتی  الٹ گئی ۔ اوٹینو نے کہا کہ کشتی میں سوارافراد کی تعداد کے بارے میں معلومات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں اب بھی لوگوں کی تلاش کر رہی ہیں۔
31 جولائی کو محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے تنگنیکا جھیل میں تیز ہواؤں اور تیز لہروں کا انتباہ جاری کیاتھا ۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ تیزہواؤں
اورتیزلہروں کی وجہ سے ماہی گیری اوردیگر نقل وحمل متاثرہونے کاامکان ظاہرکیا تھا۔

Original text