23:51:21
شاہین باغ: فائرنگ کرنے والے کپل کی تصاویر آپ پارٹی کے لیڈران کے ساتھ    
 35
05 Feb, 2020 11:19 am

شاہین باغ میں شہریت قانون کے خلاف ہو رہے خواتین کے مظاہرے میں 1 فروری کو فائرنگ کرنے والے شخص کپل گوجر کے والد گاجے سنگھ نے بتایا کہ اس کو کپل کے فون میں تصاویر ملی ہیں۔ جس میں کپل کو عام آدمی پارٹی کے کچھ لیڈران کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اس کے والد نے کہا نہ تو میں اور نہ ہی میرے اہل خانہ کے کسی فرد کا  "آپ" پارٹی سے کوئی لینا دینا ہے۔ میں 2012 تک بی ایس پی میں تھا، اور میں نے 2012 میں سیاست چھوڑ دی تھی۔ شاہین باغ میں گولی چلانے والے شخص کی آپ لیڈران کے ساتھ تصاویر سامنے آنے پر مرکزی وزیر پر کاش جاوڑیکر نے کہا، مدعا صاف ہے آج آپ پارٹی بے نقاب ہوئی ہے، آپ کے ممبر جنہوں نے پچھلے سال میں آپ کی شمولیت اختیار کی تھی، اس نے شاہیں باغ میں اس لیے گولی چلائی، کیوں کی یہ ان کی سازش پے تاکہ وہاں تناؤ بڑھ سکے۔ 

Original text