23:51:21
ایم پی ضمنی انتخابات کے لیے کانگریس کے امیدواروں کی فہرست کا اعلان
 131
27 Sep, 2020 05:50 pm


نئی دہلی: کانگریس نے مدھیہ پردیش میں نو اوراترپردیش کے دو اسمبلی سیٹوں پرضمنی الیکشن کے لیے اتوار کو اپنے امیدواروں کی فہرست کا اعلان کیا۔ 
کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مرکزی انتخابی کمیٹی کے انچارج مکل واسنک نے بتایا کہ پارٹی کی عبوری صدرسونیا گاندھی نے امیدواروں کے اسماء کو منظوری دے دی ہے۔ 
مدھیہ پردیش ضمنی الیکشن کے لیے امیدوار کی فہرست میں پنکج اپادھیائے (جاورا)، عجب کشواہا (سُماولی)،ستیش سکروار (گوالیار مشرق)، ہری ولبھ شکلا (پوہری)، کنہیا رام لودھی (مُنگاولی)، محترمہ پارول ساہو (سُرکھی)،اتم راج نارائن سنگھ (مندھاتا)، ابھیشیک سنگھ ٹنکو (بدناور)اور راکیش پاٹیدار(سواسرا)شامل ہیں۔ 
کانگریس نے یو پی میں حیدر علی خان عرف حمزہ میاں کو سَور سے اور محترمہ آرتی واجپئی کو بانگرمئو سے امیدوار نامزد کیا ہے۔ 

Original text