23:51:21
کانگریس صدر سونیا گاندھی اسپتال سے ڈسچارج
 72
02 Aug, 2020 03:28 pm

نئی دہلی: سونیا گاندھی کو 30 جولائی کو باقاعدہ جانچ اور معائنہ کے لئے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
اسپتال نے بتایا کہ سونیا گاندھی کو آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔اسپتال سے چھٹی کے وقت کانگریس صدرکی صحت بہتر تھی۔اسپتال کے میڈیکل بلیٹن کے مطابق کانگریس صدر 30 جولائی کی شام سات بجے اسپتال میں داخل ہوئی تھیں،جنہیں آج دوپہر ایک بجے ڈسچارج کر دیا گیا۔بلیٹن کے مطابق سونیا گاندھی کی صحت فی الحال بہتر ہے۔

 

Original text