Epaper Editions
چین میں کرونا وائرس سے اموات كا سلسلہ جاری، وائرس سے ابتک ہوئیں 1380 اموات
 79
14 Feb, 2020 03:21 pm

 

بیجنگ:چین میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 63851 ہو گئی ہے، اور اس مہلک وائرس سے اب تک 1380 افراد  کی اموات هوچكی هیں ۔ نیشنل ہیلتھ  کمیشن کے مطابق 13 فروری کی آدھی رات تک 31 صوبوں سے موصول اطلاعات کے مطابق  کرونا وائرس کے 5548نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اب متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 63851 ہو چکی ہے جس سے 10204 لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔  اب تک 1380 افراد  کی موت  ہو چکی ہیں اور 6723 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔  واضح ر  ہے کہ دسمبر 2019 میں چین کے ووہان شہر میں  کورونا وائرس کا پہلا  معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ25سے زائد ممالک میں پھیلا چکا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت(ڈبلیو ایچ او)کرونا وائرس کے پیش نظر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے۔ 
 

Original text