Epaper Editions
چین میں کرونا وائرس سے 1360اموات،متاثرہ مریضوں کی تعداد 59543
 35
13 Feb, 2020 02:24 pm

 

بیجنگ:چین میں مزید خطرناک شکل اختیار کرچکے کرونا وائرس سے مزید 245 افراد ہلاک ہوگئے، اور اب مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1360 ہوگئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق
مزید 14886 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صرف چین میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 59539 ہوگئی۔ کورونا وائرس کے 33 ہزار 693 متاثرین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
دوسری جانب 28 ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا متاثرین کی تعداد 203 تک
پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ چین سے لندن آنیوالے ایک شخص میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

Original text