23:51:21
مہاراشٹر،گجرات میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ
 260
18 May, 2020 01:18 pm

نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس كووڈ -19 مہاراشٹر،گجرات اورتمل ناڈو میں کافی تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اوران تینوں ریاستوں میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ بالترتیب 33053 اور 11379 اور 10585 ہو گئی ہے اور ان تینوں ریاستوں میں کل 2017  افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک میں كووڈ -19 سے اب تک 96169 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3029 افراد کی موت ہوئی ہے۔وہیں 36824  افراد اس جان لیوا وائرس سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 

Original text