23:51:21
ملک میں کووڈ-19کے مریضوں کی صحتیابی کی شرح 56.38 فیصد
 192
23 Jun, 2020 07:20 pm

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے متاثرین کی صحتیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ تعداد  56.38  فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 
اب تک کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 2,48,189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10,994 مریضوں نے اس بیماری سے نجات حاصل کی ہے۔اس وقت ملک میں مجموعی طور پر  1,78,014 سرگرم معاملے ہیں ۔
ڈبلیو ایچ او کی 22  جون کی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ عالمی وبا سے ہونے والی اموات میں ہندوستان ’ فی لاکھ آبادی پر سب سے کم اموات‘ والے ممالک میں سے ایک ہے ۔ ہندوستان میں فی لاکھ آبادی میں ایک شخص کی موت ہورہی ہے جبکہ عالمی اوسط اس سے چھ گنا سے بھی زائد 6.04 فیصد ہے۔ برطانیہ میں فی لاکھ آبادی پر کووڈ 19 سے متعلق امعات کے 63.11 معاملے درج کئے گئے ہیں اور اسپین ، اٹلی اور امریکہ میں یہ اعدادوشمار فی لاکھ 60.60،  57.19,  اور 36.30 شخص ہے۔
ملک میں اس وقت کورونا کی جانچ میں 726 سرکاری اور 266 نجی لیبارٹریز کام کررہی ہیں اور ان میں ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 553 (سرکاری: 357 ، نجی 196) ہیں جبکہ ٹریو نیٹ  مبنی ٹیسٹنگ لیبارٹریز 361  (حکومت: 341 ، 20نجی شامل ہیں) اور سی بی این اے اے ٹی پر مبنی جانچ لیبارٹریز 78 (سرکاری: 28 ، نجی 50) ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,87,223نمونوں کی جانچ کی گئی اور اب تک 71,37,716نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

 

Original text