23:51:21
سوائن فلو سے 10 گنا مہلک ہے کووڈ-19:ڈبلیو ایچ او
 284
14 Apr, 2020 06:31 pm

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کووڈ-19 کو سوائن فلو سے 10 گنا مہلک قرار دیتے ہوئے حکومتوں کو لاک ڈاؤن یا دیگر پابندیوں کو اچانک نہ ہٹانے کا مشورہ دیا ہے۔ تنظیم کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس نے کورونا وائرس پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں گزشتہ روز کہا کہ کووڈ -19 کے متاثرین کی سوائن فلو کے مقابلہ 10 گنا زیادہ اموات ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”بہت سے ممالک سے ملے ثبوتوں سے اس وائرس کے بارے میں اس کے برتاؤ، اسے روکنے کے طریقوں اور اس کے علاج کے بارے میں واضح تصویر سامنے آ رہی ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ یہ تیزی سے پھیلتا ہے اور 2009 میں پھیلے فلو (سوائن فلو) سے 10 گنا زیادہ خطرناک ہے۔ یہ بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور اس کے انفیکشن کو روکنے کے لئے متاثرہ لوگوں کا پتہ لگانے، تشخیص، قرنطینہ اور متاثرہ شخص کے رابطہ میں آنے والے ہر شخص کی شناخت ضروری ہے“۔

ٹیڈروس نے رکن ممالک کو لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیوں کو بے حد احتیاط سے آہستہ آہستہ ہٹانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک میں اس وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد ہر تین چار دن میں دوگنی ہو رہی ہے۔ اس کے کیسزجتنی تیزی سے بڑھتے ہیں اس سے بہت ہی کم رفتار سے اس میں کمی آتی ہیں۔ اس لئے اگر مکمل ہیلتھ وسائل دستیاب ہیں تب ہی پابندی ہٹائی جائے۔ ہرحکومت کو اپنے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیے۔

Original text