23:51:21
 ہندوستان کو ہراکر نیوزی لینڈ نے سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی
 907
05 Feb, 2020 06:04 pm

ہیملٹن :را س ٹیلر کی ناقابل شکست 109رن کی شاندار سنچری اور سلامی بلےباز ہنری نکولس (78)اور کپتان ٹام لاتھم (69)کی بہترین نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے ہندستان کو پہلے ایک روزہ میچ میں بدھ کے روز4 وکٹ سے ہراکر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ۔ نیوزی لینڈ نے ٹی 20سیریز میں 0-5کی شکست کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ون ڈے سیریز میں شاندارشروعات کی اور ہندستان کےبڑے اسکور کوحاصل کرلیا۔ شریئس ائیر(103)کی سنچری اور وکٹ کیپر لوکیش راہل ناٹ آؤٹ (88)اور کپتان وراٹ کوہلی (51)کی نصف سنچریوں سے  4 وکٹ پر 347رن کا بڑا اسکور بنایالیکن ہندستانی گیند بازوں کی بے سمت گیندبازی کی وجہ سے اس اسکور کا دفاع نہیں کیاجاسکا۔  ٹیلر نے 84گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 109رن کی اننگز کھیلی جس کی بدولت نیوزی لینڈنے 48اعشاریہ ایک اوور میں 6 وکٹ پر 348رن بناکر میچ جیت لیا۔ٹیلر کوانکی ناٹ آؤٹ سنچری کی وجہ سے  مین آف دی میچ قراردیاگیاہے ۔

Original text