Epaper Editions
دہلی اسمبلی انتخاب:رام ولاس پاسوان كی پارٹی نے 15 امیدواروں كی فہرست جاری كی
 150
14 Jan, 2020 05:07 pm

 

نئی دہلی:دہلی اسمبلی انتخاب كی تیاریوں میں تمام سیاسی جماعتیں لگ چكی ہیں۔ مركزی وزیر رام ولاس پاسوان كی سیاسی جماعت ’لوک جن شكتی پارٹی‘ایل جے پی نے دہلی اسمبلی انتخاب كے لیے 15 امیدواروں كی فہرست جاری كردی ہے۔ فہرست كے مطابق صدر بازار اسمبلی سے راجیو كمار شرما، ممصطفیٰ آباد سے انل كمار گپتا، مہیش دوبے موتی نگر، سنیل تور دیولی، امریش كمار نریلہ، پونم رانا، مادی پور، اجیت كمار، كراڑی، كمل دیو رائے، تری نگر، شویندر مشرا، وزیر پور، سمترا پاسوان مٹیالامحل، اروند كمار جها، سنگم وہار، رام كمار لانمبا،نجف گڑه، رتن كمار شرما، اتم نگر، لكشمی نگر سے نمها كو اترا گیا ہے۔ واضح رہے كہ دہلی میں 8 فروری كو ووٹ ڈالے جائیں گے، جب كه 11 فروری كو نتائج كا اعلان ہوگا۔ 

Original text