23:51:21
بی جے پی کی انتخابی ریلی میں عوام نے کئے کجریوال کے نعرے بلند
 78
06 Feb, 2020 05:00 pm

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات 2020 میں کچھ وقت ہی باقی رہ گیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فتح کے لئے پوری کوشش کر رہی ہیں۔ تمام پارٹیاں زبردست انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ اسی ضمن میں ہریانہ کی مشہور ڈانسنگ اسٹار سپنا چوہدری بھی بی جے پی کی انتخابی مہم کے لئے دہلی کے گونڈہ اسمبلی حلقہ پہنچیں۔ اس دوران سپنا نے عوام سے پوچھا کہ وہ کس کو جیتوائیں گے۔جس کا لوگوں نے انتہائی حیران کن جواب دیا۔
سپنا چوہدری کا یہ متعلقہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہےجس میں وہ عوام سے خطاب کر رہی ہیں۔ سپنا چوہدری نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ، ’ہم ابھی بھی پہلے نمبر پر ہیں اور ویسے بھی پہلے نمبر پرہی ہیں۔ لہذا کمل کا بٹن دبائیں اور کس کا انتخاب کرنا ہے؟ اس سوال پر جواب آیا کجریوال۔ حیرت کی بات ہے کہ ایسا ایک بار نہیں ہوا جب سپنا چودھری نے دہرایا کہ کون جیتنا چاہئے تو لوگوں نے پھر بھی کہا کیجریوال۔

Original text