23:51:21
دہلی ابکاری محکمہ نے طاق جفت اسکیم کی بنیاد پر 66شراب کی دکانیں کھولنے کی دی اجازت
 81
23 May, 2020 01:23 pm

دہلی آبکاری محکمہ نے آج سے طاق-جفت اسکیم کی بنیاد پر دارالحکومت میں شراب کی 66 نجی دکانوں کو صبح 9 بجے سے شام کے 6.30 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ کے مطابق یہ دکانیں متبادل دن میں صبح 9 بجے سے شام 6.30 بجے تک چل سکتی ہیں۔ دکانوں کو مخصوص شرائط کے تحت فروخت دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کو روزانہ کل فروخت پر 70 فیصد خصوصی کورونا فیس جمع کرانی ہوگی۔
محکمہ نے دکان کے مالکان سے بھی کہا کہ وہ کووڈ-19 کے پھیلاو کو روکنے کے لئے حکومت کی طرف سے جاری ہدایت پر سختی سے عمل کریں اور دہلی پولیس اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہم آہنگی، مناسب تعداد میں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی ، مناسب رکاوٹ ، معاشرتی فاصلے کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں۔


 

Original text