23:51:21
ایک لاکھ کروڑ کا ٹیکس ریفنڈ ، 31 لاکھ کوفائدہ
 72
17 Sep, 2020 08:07 am

نئی دہلی( ایجنسیاں)
محکمہ انکم ٹیکس نے بدھ کے روز بتایا کہ یکم اپریل سے 15 ستمبر کے درمیان اس نے 30 لاکھ سے زیادہ ٹیکس دہندگان کو 1.06 لاکھ کروڑ روپے کا ٹیکس ریفنڈ جاری کیا ہے۔ اس میں 29.17 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 31,741 کروڑ روپے کا انفرادی انکم ٹیکس اور 1.74 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 74,729 کروڑ روپے کاکمپنی ٹیکس ریفنڈ کیا گیا۔ مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے ٹویٹر پر لکھا ، ’سی بی ڈی ٹی نے 1 اپریل 2020 سے 15 ستمبر 2020 تک 30.92 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 1,06,470 کروڑ روپے سے زیادہ ریفنڈ جاری کیا۔سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ اس میں سے,169 29,17 ٹیکس دہندگان کو31,741 کروڑ روپے انفرادی انکم ٹیکس ریفنڈ کیا گیا 

Original text