Related news
اکثر آپ کو اس طرح کے لوگ سڑکوں بسوں اور مختلف مقامات پر نظر آتے ہیں جو اپنے کانوں میں ائیر فون یا ہیڈ فون لگائے ہوئے اپنی ہی دنیا میںمست دکھائی دیتے ہیں۔ ائیر فون یاہیڈفون آپ کی سماعت کو کس قد ر کمزور کررہا ہے اس کا اندازہ آپ کو خود نہیں ہے ۔ ایئر فون کے لگاتار استعمال سے آپ کے کانوں کے ساتھ ساتھ جسم کو بھی نقصان ہور رہا ہے ۔اس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کے شکار ہوتے جارہے ہیں ۔ہم ان بیماریوں سے بے خبر اپنی ہی دنیا میں مگن رہ رہے ہیں ۔جدید قسم کے موبائل اور انٹرنیٹ کے حد سے زیادہ ستا ہونے کی وجہ سے ہر کوئی ویڈیو اور گانے سننے کے لئے ائیر فون یا ہیڈفون کا استعمال کچھ زیادہ ہی کرنے لگا ہے۔ٹیکنولوجی کو ہم اس قدر اپنی عادتوں میں شامل کر لیتے ہیں کہ اکثر اس کا فاعدہ یا نقصان ہمیں یاد نہیں رہتا ہے ۔