23:51:21
بشارالاسد کو قتل کرنے کا ارادہ تھا لیکن فیصلہ تبدیل کرلیا: ٹرمپ
 113
17 Sep, 2020 10:50 am

واشنگٹن (ایجنسیاں)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کیپاس شامی صدر بشار الاسد کو ہلاک کرنے کا موقع موجود تھا لیکن انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرلیا۔امریکی ٹی وی کوٹیلی فونک انٹرویومیں ڈونلڈٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایساآیا تھا کہ جب شامی صدران کے نشانے پر تھے لیکن اس وقت کے وزیر دفاع جیمس میٹس نے ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنا فیصلہ تبدیل کرنے پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔واضح رہے کہ امریکی ٹی وی پر صدر ٹرمپ کا یہ انٹرویو اسرائیل، امارات اوربحرین کے درمیان باقائدہ معاہدہ ہونے سے چند گھنٹے قبل نشرکیا گیا تھا۔

Original text