23:51:21
ہمالیائی علاقہ میں زبردست زلزلے کاخطرہ
 52
22 May, 2020 03:43 pm

نئی دہلی :ملک گذشتہ کچھ ایام سے کورونا وبا کا سامنا کررہا ہےاور دو روز قبل اڑیسہ اور مغربی بنگال میں امفان طوفان  نے زبردست تباہی کا منظر پیش کیا ہے۔ایسی صورت میں اگر ملک پر کوئی ناپسندیدہ آفت آجائے تو شاید کوئی بھی اس کے لئے تیار نہیں ہوگا،لیکن اس طرح کے خطرے کی آہٹ کے تعلق سے ماہرموسمیات چوکنا ہیں۔ دہلی میں ایک ماہ میں زلزلے کے چار جھٹکے کا تجزیہ کرنے والے’قومی زلزلہ مرکز‘این سی ایس کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمالیائی علاقہ میں زبردست
زلزلے کا خدشہ ہے۔ این سی ایس نے اپنے اندازوں سے نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف)کو آگاہ کردیا ہے اور خوفناک طوفان امفان سے نمٹ رہی فورس کے لئے یہ مزید چیلجنگ ہوسکتا ہے۔
 

Original text