23:51:21
عید الفطر ـ کہیں کرفیو تو کہیں پابندی کا اعلان

 251
19 May, 2020 02:09 pm

الریاض:عالمی وباکوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظرسعودی عرب،ترکی، شام،مصر،الجزائر میں کہیں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے تو  کسی اورملک میں اس موقع پرکرفیو کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔سعودی عرب،الجزائراورمصر میں نمازِعید کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔شام کی حکومت نے بھی ملک میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔شامی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے شامی عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نماز عید ادا کی جائے۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ملک بھرمیں عید پرکرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد قوم سےخطاب کرتےہوئے ترک صدررجب طیب اردگان نے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن ہفتے سے منگل تک جاری رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے استنبول، انقرہ اورکئی شہروں میں کرفیو نافذ کیا جارہا ہے۔ترک صدر کے سابقہ احکامات کے تحت مساجد 29 مئی سے کھولی جائیں گی، جبکہ ترکی میں اسکولوں میں پڑھائی ستمبر میں شروع ہو گی۔

Original text