23:51:21
بہاری لوگوں سے میرا پرانا یارانہ: سونو سود

 406
02 Jun, 2020 10:10 pm

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود کا کہنا ہے کہ بہاری لوگوں کے ساتھ ان کا پرانا یارانہ رہا ہے۔
 لاک ڈاؤن میں پھنسے مہاجر لوگوں کی جس طرح سے سونو
سود نے مدد کی ہے اس کی ہر طرف تعریف کی جارہی ہے۔ سونو سوشل میڈیا کے ذریعہ لوگوں سے مسلسل 
رابطہ میں ہیں اور انہیں ان کے ٹوئٹس پر جواب بھی دے رہے ہیں۔
سونو اور ان کی ٹیم کی کوششوں سے غریب مہاجر مزدوروں کو مختلف ریاستوں میں ان کے گھر 
پہنچایا گیا ہے۔
 سونوسود کی ایسے ٹویٹس بھی سامنے آ رہے ہیں جن پر سونو نے
بہت ہی دلچسپ جوابات دیئے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا ’پٹنہ میں میرے پڑوس میں رہنے والے دھرو 
انکل نے بتایا کہ سونو سود ناگپور کے انجینئرنگ کالج میں ان کے ہم جماعت رہے
ہیں۔ کیا یہ بات  سچ ہے؟ اس کے جواب میں سونو نے لکھا ’ہاں یہ سچ ہے اور وہ 
میرے سب سے اچھے دوستوں میں سے ایک ہیں۔ بہاری لوگوں سے میرا بہت پرانا یارانہ
ہے‘۔

Original text