23:51:21
آسام میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 79 
 151
18 Jul, 2020 06:28 pm

گوہاٹی آسام میں سیلاب کے سبب مزید تین لوگوں کی ومت کے بعد مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 79 ہوگئی ہے۔ آسام میں سیلاب کی آفت سے اب تک تقریباً 35 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
آسام میں کل 3455021 لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ ریاست کے مختلف حصوں میں قائم 303 راحت کیمپوں میں تقریباً 50000 لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔
قومی ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف)،ریاستی ڈیزاسٹرریلیف فورس(ایس ڈی آر ایف) اورمقامی انتظامیہ نے کل رات سے ابھی تک 180 لوگوں کو محفوظ
مقامات پر پہنچایا ہے۔ راحت اوربچاؤ کاموں کے لئے این ڈی آر ایف کے ملازم آٹھ مقامات پر اور ایس ڈی آر ایف کے ملازمی 40 مقامات پر تعینات ہیں۔
بالی ووڈ ایکٹر جان ابراہم نے آسام میں سیلاب سے مطالق  ٹویٹ کیا ہے۔جان ابراہم نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’آسام میں فوراً مدد کی ضرورت ہے‘انہوں نے تصویر بھی شیئر کی ہے ۔

Original text