Epaper Editions
نائب صدر جمهوریہ نے فصلوں كی پیداوار پر توجہ دینے كی بات كی
 59
14 Feb, 2020 02:19 pm

 

نئی دہلی:نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کی بڑھتی ہوئی آبادی کو خوراک اور غذائی تحفظ  فراہم کرنے کیلئے غذائیت سے بھرپور فصلوں کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا ہے۔ نائب صدر جمهوریه نےجمعہ کے انڈٰین ایگریکلچر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے پوسٹ گریجویٹ اسکول کے جلسۂ تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زراعت کے شعبے میں سائنسدانوں کی جانب سے کی جارہی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ سنہ 1949-50 کے دوران ملک میں اناج کی پیداوار پانچ کروڑ ٹن سے کچھ ہی زیادہ تھی جو اب بڑھ کر 28 کروڑ ٹن سے زیادہ ہو گئی ہے۔ گندم کی پیداوار 10 کروڑ ٹن اور دھان کی پیداوار 10 کروڑ 15 لاکھ ٹن تک پہنچ  گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ اناج کی پیداوار کے باوجود ملک میں خوراک کی قلت اور قلت تغذیہ کے مسائل در پیش ہیں، جو تشویشناک ہیں۔ خوراک کے تحفظ کے ساتھ ساتھ غذائی تحفظ بڑھانے کی اپیل كی۔ اناجوں میں پروٹین اور وٹامن کی مقدار بڑھانی  ہوگی۔ انہوں نے فصلوں کی کم پیداوار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے سے ملک ویت نام میں ہندوستان سے دھان گیا تھا جس کی پیداوردیکھیں یہاں کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ ہے۔

Original text