Epaper Editions
بی جے پی اعلیٰ تعلیمی اداروں سے خوف زدہ ہے: آئشی گھوش
 57
14 Feb, 2020 08:20 pm

 

کولکاتا:جے این یو طلبا یونین لیڈرآئشی گھوش نے بنگال کی چادو پور یونیورسٹی میں طلباء تنظیم ایس ایف آئی کے ایک جلسے سے خطاب کیا۔ جہاں انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس اوربی جے پی کو ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ قوتیں یونیورسٹیوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ اس کو ناکام بنانے کی ضرورت ہے۔ بی جے پی اعلی تعلیمی اداروں میں آزادانہ ماحول میں مباحثے سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوا قوتوں اور اے بی وی پی نے 2017 سے متعدد بار جے این یو میں جگہ بنانے کی کوشش کی تھی، لیکن طلبا کی مزاحمت کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئی۔ گھوش نے کہا ان کے سامنے (اے بی وی پی) کے سامنے ذرا بھی سر نہ جھکے۔ اس ملک کو بچانے کے لئے ان کے چیلنجوں کا سامنا کریں۔ اسے ایک’بڑا خطرہ‘قرار دیتے ہوئے گھوش نے کہا کہ کسی کو بھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہئے جس سے انہیں مدد ملے۔

Original text