23:51:21
گھنٹہ گھر مظاہرین پر حملے کی دھمکی دینے والا گرفتار
 79
04 Feb, 2020 01:31 pm

لکھنئو:شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف گذشتہ تین ہفتوں سے لکھنئو کے گھنٹہ گھر پر مظاہرہ کرنے والے تحریک کاروں پر حملہ کرنے کی دھمکی دینے والے سرون شرما کو پولیس نے پیر کو گرفتار کرلیا۔ لکھنئو کے تاریخی گھنٹہ گھر پر گزشتہ 17 دنوں سے خواتین پرامن مظاہرہ کررہی ہیں۔شرون شرما نام کے ایک شخص نے گذشتہ 30 جنوری کو سوشل میڈیا پر ڈالے گئے ایک پوسٹ میں گھنٹہ گھر پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔ اس نے اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ اس کے پاس پستول کا انتظام ہوگیا ہے اور میرا نشانہ گھنٹہ گھر ہے ۔ سوشل میڈیا پر شرون کے اس قابل اعتراض پوسٹ کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور ایف آئی آر درج کر کے آج اسے گرفتار کررلیا۔ملزم میں بی بی ڈی سے سول ڈپلوما کیا ہے اور کنسٹرکشن کمپنی میں کام کررہا ہے ۔دہلی میں حملے کی کوششوں کے بعد یو پی پولیس نے مستعدی دکھاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

  • test
    dsfsfsdfdsfdsf

Original text