23:51:21
گتیرش نے جی-20 سے کورنا ویکسین کے لیے 28 ارب ڈالر فراہم کرنے کی اپیل کی
 188
18 Nov, 2020 04:18 pm

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرش نے جی-20 کے رکن ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے تمام مریضوں کو علاج اور ویکسین دینے کے لئے 28 ارب ڈالر فراہم کرے۔
مسٹر گتیرش نے منگل کے روز جی-20 ممبر ممالک کو ایک خط لکھا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ  "میں جی-20 سے ترقی پذیر ممالک سمیت جن ممالک میں صحت کا نظام اور معیشت کمزور ہے، ان کے واسطے کووڈ-19 ٹول ایکسلریٹر اورویکسین اور ضروری طبی اشیا تیار کرنے کے لئے 28 ارب ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے کی اپیل کرتا ہوں"۔
انہوں نے جی-20 کے ممبر ممالک سے اپیل کی کہ وہ ترقی پذیر ممالک کو کووڈ ۔19 بحران سے موثر طورپر نمٹنے اور عالمی کساد بازاری  کو روکنے کے قابل بنائے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ٹیکہ فراہمی میں قوم پرستی کو ترک کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جی-20 کے رکن ممالک کا اجلاس 21 اور 22 نومبر کو آن لائن  منعقد ہوگا۔

Original text