Epaper Editions
نیند نہیں آنا اہم مسئلہ، نیند كیلئے سونے كے طریقے میں كریں تبدیلی
 64
12 Feb, 2020 04:45 pm

 

دنیا میں مختلف بیماریاں معرض وجود میں آچكی ہیں۔ اس میں ایک اہم مسئلہ نیند نہیں آنے كا ہے۔ نیند نہیں آنے كی وجہ سے لوگ كافی پریشان رہتے ہیں اور نیند آنے
كے لیے مختلف طریقے استعمال كرتے ہیں، ساتھ ہی نیند كی گولیاں بهی كهاتے ہیں۔ جب كہ نیند كی گولیوں كے بے شمار نقصانات بهی ہیں اور یہ بات ہر فرد جانتا
ہے۔ انسان كو صحت یاب رہنے كے لیے اچهی نیند لینا بهی اشد ضروری ہے، لیكن نیند نہیں آنے كی اہم وجوہات میں ذہنی تناؤ، ایگزائیٹی، سونے كا غلط طریقہ اور
غلط ٹائمنگ وغیره كی وجہ سے نیند نہیں آتی ہے۔ جس كی وجہ سے انسان كے اندر مختلف قسم كے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ مثلاً دماغی پریشانیاں اور چڑچڑا پن اور
جلد غصہ آنا شامل ہے۔ بغیر كسی دوا كے نیند لینے كے بهی مختلف طریقہ كار موجود ہیں مثلاً ورزش كرنا، ورزش كرنے سے انسان ذہنی تناؤ سے باہر نكلتا ہے۔
دوسرے یہ كہ اگر رات میں چائے یا كافی وغیره كی عادت ہے تو فوری چهوڑ دینی چاہئے۔ كیوں كہ اس كی وجہ سے نیند بالكل ختم ہوجاتا ہے۔ كیوں كه چائے اور
كافی وغیره كا استعمال كافی نقصان ده بهی ہوسكتا ہے۔ نیند نهیں آنے كی ایک اہم وجہ یہ بهی ہوتی ہے كہ ٹائمنگ طے نہیں كیا جاتا، جب كہ مناسب نیند لینے كے لیے
رات كے وقت سونے كی ٹائمنگ طے كرنی ہوگی۔ تبهی بہتر نیند آسكتی ہے۔ ساتھ ہی صبح میں جلدی بهی اٹها جائے، كیوں كہ صبح اٹهنے سے صحت بهی اچهی رہتی
ہے اور رات میں خود بخود نیند بهی آجاتی ہے۔   

Original text