23:51:21
حنا خان نے نیپٹزم پر کھل کر بولی
 72
30 Jun, 2020 06:06 pm

نئی دہلی: سوشانت سنگھ راجپوت کی موت (خودکشی) کے بعد فلم انڈسٹری میں ایک بار پر سے نیپٹزم یعنی بھائی  بھاتیجہ جیسے معاملے کو لیکر بحث شروع ہوگئی ہے۔ مسلسل کچھ فلمی ہستیاں اسٹار کیڈز کو نشانہ بنارہے ہیں۔ سوشانت سنگھ کے فینش نے نیپٹزم کا بائی کاٹ کرنے کے لئے آواز بھی بلند کی ہے ۔ کئی بالی ووڈ فنکاروں نے بھی فلمی دنیا میں موجود بھائی بھاتیجہ واد کو لیکر اپنی رائے پیش کی ہے ۔ پرینکا چوپڑا نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ ایک فلم سے باہر نکال دی گئی تھی۔ اس بات کو لیکر کو کافی روئی بھی تھیں۔اسی طرح حنا خان نے بھی کھل کر اپنی بات کہی۔ایک انٹرویو میں حنا خان نے کہا ہمیں کسی بڑے پروڈیوسر یا ہدایتکار کی توجہ حاصل کرنے کے لئے بہت محنت کرنا پڑتی ہے۔خنا خان فی لحال اپنی آنے والی  ویئب فلم  ’آن لاک‘کے  پرموشن  میں مصروف ہیں۔
حنا خان نے اسٹار کیڈز کے بارے میں کہا ، "اسٹار بچے یا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد جن کو مراعات حاصل ہیں۔ اگر ان کے پاس فلم نہ ہو تو ان کو کوئی فرق نہیں ہوتا، لیکن اگر میں ایک بڑی فلم میں سائن کرتی ہوں اور وہ فلم کامیاب نہیں تو مجھے دوسرا موقع نہیں مل پائے گا۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اگر ان کی فلمیں کام کرتی بھی ہیں یا نہیں ، تو پھر بھی وہ بیک ٹو بیک فلموں میں کام کرتی رہیں گی۔

Original text