Epaper Editions
گزشتہ 20 دنوں سے شوہر لاپتہ، ہاردک پٹیل کی اہلیہ کا حکومت پر الزام
 51
14 Feb, 2020 01:00 pm

 

پاٹیدار برادری کا لیڈر ہاردک پٹیل 20 دن سے لاپتہ ہیں۔ان کی اہلیہ کنجل پٹیل نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر کے لاپتہ ہونے پر گجرات انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے۔
انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کنجال نے کہا ’میرے شوہر 20 دن سے لاپتہ ہیں۔ ہمیں ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہمیں ان کے لاپتہ ہونے سے بہت فکر ہے اور میں چاہتی ہوں کہ لوگ یہ سوچیں کہ کیا وہ اس طرح کی علیحدگی برداشت کرسکتے ہیں‘۔
انہوں نے الزام لگایا ’2017 میں یہ حکومت کہہ رہی تھی کہ پٹیداروں سے متعلق تمام معاملات واپس لیئے جائیں گے۔ پھر وہ کیوں صرف ہاردک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان دو لیڈران کو کیوں نہیں جو بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں‘۔
اگرچہ ہاردک پٹیل کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ، لیکن انہوں نے 11 فروری کو ٹویٹر پر اپنے ٹویٹر ہینڈل پر دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اسمبلی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

Original text