Epaper Editions
نربهیا كی ماں سپریم كورٹ كے فیصلے پر مطمئن
 38
14 Jan, 2020 05:27 pm

 


نئی دہلی: سپریم كورٹ نے نربهیا عصمت ریزی اور قتل معاملے میں داخل كی گئی كیوریٹو پٹیشن خارج كردی ہے۔ اور سزائے موت كو برقرار ركها ہے۔ اب مجرموں كے پاس قانونی طور پر كوئی بهی راستہ نہیں بچا ہے۔ اب صرف صدر جمہوریہ كو رحم كی درخواست دے سكتے ہیں۔ سپریم كورٹ كے فیصلے كے بعد نربهیا كی والده آشا دیوی نے بیان دیا ہے۔ آشا دیوی نے نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات كرتے ہوئے سپریم كورٹ كے فیصلے پر اطمینان كا اظہار كیا ہے۔ انہوں نے كہاكہ آج میرے لیے بہت بڑا دن ہے كیوں كہ میں گزشتہ 7 برسوں سے جد و جہد كررہی ہوں۔ اور میرے لیے سب سے بڑا دن 22 جنوری بهی ہوگا جب مجرموں كو پهانسی دی جائے گی۔

Original text