Epaper Editions
پڈوچیري: کانگریس رکن اسمبلی دھن ویل پارٹی سے معطل
 81
16 Jan, 2020 03:41 pm

 

پڈوچیري: پڈوچیري میں کانگریس کے باغی رکن اسمبلی این دھن ویل کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی پاداش میں آج بروز جمعرات پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔
پڈوچیري پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اے نمشوائم نے کہا’کل ہند کانگریس کمیٹی نے معطلی کی سفارش کی ہے، جسے ان کے اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے واقعات سے آگاہ کیا گیا‘۔اے نمشوائم نے کہا’مسٹر دھن ویل سے پارٹی  ڈسپلن  کمیٹی کی جانب سے آج سے سات دن کے اندر وضاحت طلب  کی جائے گی، جس کی بنیاد پرآگے کی کارروائی شروع کی جائے گی‘۔
اے نمشوائم نے الزام لگایا کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف شکایت کرنے کے لئے این دھن ویل لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی سے ملنے گئے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی،اور بهور حلقہ میں فلاحی سرگرمیوں پر تشویش  کا اظہار کیا ‘۔
این دھن ویل نے ماہے اسمبلی حلقہ سے آزاد ممبر اسمبلی رام چندرن کو بھی اس میں شامل کرنے کی کوشش کی۔
پی سی سی صدر نے الزام لگایا کہ رکن اسمبلی دھن ویل نے پہلے پریس میں جانے کی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا’پارٹی کے  ایشوز کو پارٹی فورم میں ہی بحث کرکے  حل نکالا جانا چاہئے‘۔

Original text