23:51:21
ہندوستان نے پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو واپس سونپ دیا
 121
21 Oct, 2020 02:38 pm

نئی دہلی:ہندوستانی فوج نے حال ہی میں مشرقی لداخ کے ڈیم چوک سیکٹر میں پکڑے گئے ایک چینی فوجی کو بدھ کو اس کے افسروں کو سونپ دیا۔
مشرقی لداخ میں دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر تناؤ اور تعطل کے درمیان چین کی پیپلس لبریشن آرمی (پی ایل اے)نے فوجیوں کو چشل مولدو پوائنٹ پر پڑوسی ملک کے حوالے کردیا گیا۔ چینی فوجی کی شناخت کارپورل وانگ یا لانگ کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ بھٹک کر ہندوستانی سرحد پر آگیا تھا اور ہندوستانی فوج نے پیر کو اسے حراست میں لے لیا تھا۔
ہندوستانی فوج نے چین کے جوان کو آکسیجن ،کھانا اور گرم کپڑے اور طبی امداد مہیا کی۔ چین کے افسروں نے ہندوستانی فوج سے اپنے لاپتہ فوجی کو لوٹانے کی اپیل کی تھی۔

Original text