23:51:21
پوری دنیا میں اب تک کورونا سے 4.82 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بنے

 103
25 Jun, 2020 04:17 pm

نئی دہلی: مہلک کورونا وائرس کی وبا کا قہر اب بھی بڑھتا ہی جارہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 4.82 لاکھ سے زائد افراد کی موت ہوگئی ہے۔ اس انفیکشن سے 94.07 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
 امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  کورونا وائرس سے اب تک پوری دنیا میں 9،407،078 لوگ متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 482،162 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ 
کووڈ ۔19 کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب اس وبا سے ہوئی اموات کے اعداد و شمار کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 16،922 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 4،73،105 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران کورونا کی وجہ سے 418 اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 14،894 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 1،86،514 فعال کیسز ہیں اور اب تک 2،71،697 افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ہندستان کورونا انفیکشن کے معاملے میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔ 
امریکہ میں اب تک 2،380،490 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 121،969 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ برازیل میں اب تک  1،188،631 افراد اس وائرس کی زد میں آچکے ہیں جبکہ 53،830  لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ 
روس میں بھی کووڈ 19 کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اوراب تک  606،043 افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ اس انفیکشن کی وجہ سے اب تک 8،503 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں بھی اس انفیکشن کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے یہاں اب تک 308،336 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 43،165 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
 انفیکشن کے معاملے میں  پیرو اور چلی دنیا میں بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 264،689 ہےجبکہ مرنے والوں کی تعداد 8،586 ہے۔ چلی میں اب تک 254،416 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں مرنے  والوں کی تعداد 4،731ہے۔

Original text