23:51:21
چین میں کورونا کے چھ نئے معاملے، چار مریضوں کی اسپتال سے چھٹی

 370
12 Jun, 2020 03:15 pm

بیجنگ: چین کے قومی صحت کمیشن نے جمعہ کے روز کہا کہ ملک میں کورونا وائرس وبا کے باہر سے آئے لوگوں کے چھ نئے معاملے سامنے آنے سے باہر سے آئے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 1803 ہوگئی ہے۔ کمیشن نے کہا بیماری سے ٹھیک ہوئے مریضوں کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ باہر سے آئے چھ معاملوں میں شنگھائی میں پانچ اور فزیان صوبے میں ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ 
کمیشن نے اپنی معمول کی رپورٹ میں کہا کہ ابھی بھی 65 مریض کا علاج کیا جارہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعرات تک کل 78365 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک 1740 باہر سے آئے مریضوں کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق ملک میں جمعرات تک کورونا وائرس کے 83064 معاملے ہیں اور اب تک 4634 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں۔ باہر سے آئے معاملوں میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

Original text