23:51:21
 کشمیر ہندوستان کا تاج ہے :وزیراعظم مودی 
 59
06 Feb, 2020 04:37 pm

نئی دہلی:وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کے کچھ بڑے لیڈروں کی گرفتاری کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر سمیت ملک کے کسی بھی حصہ کے حالات بگڑنے کی
اجازت نہیں دی جاسکتی۔۔ صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دیتے ہوئے  مودی نے کہا کہ کشمیر میں جن کو صرف زمین نظر آتی ہے، وہ انکی بیمار
ذہنیت کی علامت ہے۔ کشمیر ہندستان کا تاج ہے مگر کشمیر کی پہچان بم،  بندوق اور علاحدگی پسندی کی بنا دی گئی تھی۔ 19جنوری 1990کی کالی رات کو کچھ لوگوں نے کشمیر کی
پہچان کو دفنا دیا تھا۔ کشمیر کی پہچان صوفی روایت اور مذہبی ہم آہنگی کی ہے۔
انہوں نے پپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی، نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کے ماضی میں دیئے گئے بیانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ذہنیت قابل
قبول نہیں ہے۔ ان کے بیانات سے صاف ہے کہ انہیں کشمیر کے عوام پر اعتماد نہیں تھا۔ انہوں کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہیں کشمیر کے عوام پر بھروسہ نہیں ہے۔ ہم  نے کشمیر کے
عوام پر بھروسہ کیا اور آرٹیکل 370ہٹایا۔ اب جموں وکشمیر میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے۔

Original text