23:51:21
کیجریوال حکومت فضائی آلودگی اور گندے پانی کے مسئلے پر ہار جائے گی:وجے گوئل
 315
14 Jan, 2020 08:05 pm

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخاب کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ آج دہلی بی جے پی دفتر میں سابق مرکزی وزیر وجے گوئل نے پریس کانفرنس کی اور کیجریوال حکومت پر سخت طنز کیا ہے۔ وجے گوئل نے کہاکہ دہلی اسمبلی انتخاب میں عام آدمی پارٹی فضائی آلودگی اور گندے پانی کے مسئلے پر ہار جائے گی۔ کیجریوال حکومت نے عوام سے صاف پانی کا وعدہ کیا لیکن سارے دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔ حکومت دہلی نے پانی صاف کرنے کے لیے پانچ برسوں تک کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں۔ جس کی وجہ سے موذی امراض پھیلے اور بچوں کو بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے دیگر مسئلے پر بھی کیجریوال حکومت کو گھیرا ہے۔

Original text