23:51:21
سی پی ایم لیڈر پی کے کنج ننتھن کا انتقال
 94
12 Jun, 2020 12:22 pm

ترواننت پورم: باغی لیفٹ لیڈر ٹی پی چندر شیکھر کے قتل کے قصوروار مارکسسٹ کمیونٹ پارٹی (سی پی ایم) کے لیڈر پی کے کنج ننتھن کا پیٹ کی بیماری کے سبب جمعرات کی رات یہاں سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
کنج ننتھن قتل معاملے میں 13 ویں ملزم تھی اور 14 فروری 2019 سے اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ ان کے پیٹ میں انفیکشن ہونے کے بعد اتوار سے ان کی حالت زیادہ خراب تھی۔وہ 1980 سے پنور میں سی پی ایم کی ایریا کمیٹی کے رکن تھے۔ انہیں 22 جنوری 2014 کو چندر شیکھر قتل معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔اس سے قبل کیرلا ہائی کورٹ نے انہیں میڈیکل بورڈ کی سفارش پر علاج کرانے کی اجازت دی تھی۔
 

Original text