23:51:21
ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملے، کیرالہ میں تیسرے مریض کی تصدیق 
 190
03 Feb, 2020 03:26 pm

کاسرگوڈ :چین کے سفرسے حال ہی میں کیرالہ کے کاسر گوڈواپس آئے ایک طالب علم کو کورونا وائرس سے متاثر پایاگیاہے۔ طالب علم کو ضلع استپال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھاگیاہے۔ طالب علم کے مہلک کوروناوائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ریاست میں وائرس کے انفکشن سے متاثرہ ہونے والوں کی تعداد3 ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ طالب علم کی جانچ کے بعد وائرس سے متاثر ہونے کی بات کی گئی ہے۔ جانچ رپورٹ آنے کے بعد طالب علم کو الگ وارڈ میں رکھاگیاہے  اور ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم اسکی نگرانی کررہی ہے۔

Original text