23:51:21
 مزدوروں کا گروپ کورونا انفیکشن کا بڑاذریعہ: کرن بیدی
 106
07 Jul, 2020 05:04 pm

پڈوچیری: پڈوچیری کے لیفٹننٹ گورنرکرن بیدی نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرکز کے زیر انتظام ریاست میں مزدورگروپ کورونا وائرس کے انفیکشن کے سب سے بڑے ذرائع ہیں۔
کرن بیدی نے لوگوں سے،خاص طور پر لیبر گروپس، صفائی ستھرائی کے کارکنوں اورمالزمیں کام کرنے والے افراد سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہننے،معاشرتی دوری کی کے اصول کو سحْتی کے ساتھ اپنائیں اورصفائی ستھرائی رکھنے جیسے رہنما اصولوں پر عمل کریں۔
کرن بیدی نے اپنے واٹس ایپ پوسٹ میں کہا، ”ہم کارروائی نہیں بلکہ قواعد کی تعمیل چاہتے ہیں۔ جو شخص قواعد و ضوابط پرعمل نہیں کرتا ہے اسے اپنے اور معاشرے کے تحفظ کے لئے کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے تمل ناڈو کے بارے میں کہا کہ ہم پڑوسی ہیں اورہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے اور دونوں کو صحت مند رہنا ہوگا۔

Original text