23:51:21
تلنگانہ اور اے پی میں عید الاضحی کے موقع پر جوش و خروش کی کمی
 71
02 Aug, 2020 03:15 pm

  حیدرآباد:  دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی میں عید الاضحی کے موقع پر روایت کے برخلاف جاریہ سال جوش وخروش کی کمی دیکھی گئی۔عید کی نمازگھروں اور بعض مقامی مساجد میں ادا کی گئیں اور جانوروں کی قربانی دی گئی۔کئی مذہبی اسکالرس اورعلما نے مسلم بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہاکہ یہ عید بھائی چارہ اور ہم آہنگی کا پیام دیتی ہے۔عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔عید کی پُرامن تقاریب کے لئے پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔قبل ازیں ریاستی وزیرداخلہ محمد محمود علی نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ وہ عید کی نمازاپنے گھروں اور اپنے علاقہ کی قریبی مساجد میں ادا کریں۔ان کی اپیل پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے محلہ کی مساجد اور کئی ضعیف افراد نے گھروں میں ہی نماز ادا کی۔انہوں نے قربانی کے موقع پر قصائی کے ساتھ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور گوشت کی تقسیم کے موقع پر بھی سماجی فاصلہ کی برقراری کی اپیل کی تھی جس پر عمل کیاگیا۔

Original text